ٹنڈوآدم: کار، موٹرسائیکل میں تصادم، دو افراد جاں بحق

01:31 PM, 11 May, 2021

احمد علی

ٹنڈوآدم ( پبلک نیوز) ٹنڈوآدم جھول روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم۔ کار میں سوار ایک عورت سمیت دو افراد جاں بحق چار زخمی۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں جھول روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک عورت سمیت دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی نعشیں ورثہ کے حوالے کردی گئیں۔ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں