دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کو ڈگری ایوارڈنگ انسیٹیوٹ کا درجہ مل دیا

01:44 PM, 11 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کو ڈگری ایوارڈنگ انسیٹیوٹ کا درجہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دار العلوم جامعہ نعیمیہ الشھادۃ العالمیہ اپنی ڈگریاں دینے کا مجاز ہو گا۔ الشھادۃ العالمیہ "روایتی" اور "غیر روایتی" طریق میں جامعہ نعیمیہ اپنی ڈگریاں دے گا۔

خیال رہے کہ جامعہ نعیمیہ نے ایچ ای سی کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کیلئے دستاویزات جمع کرا رکھی تھیں۔

مزیدخبریں