لاہور ( پبلک نیوز) ڈیفنس میں مائرہ قتل کیس میں نیا موڑ، قتل کی تفتیش سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس بی کو بھی معطل کر دیا گیا۔ اے ایس پی ڈیفنس کو وارننگ دے دی گئی۔ پولیس نے مائرہ کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔ مائرہ نے اپنی زندگی میں قتل کا ملزمان سے قل کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
پولیس نے مائرہ کو ہی ڈرا کر واپس بھجوا دیا تھا۔ پولیس نے درخواست داخل دفتر کی تو مائرہ قتل ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق مائرہ کو 3 مئی کو گھر میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔