پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر فافن کیا کہتا ہے؟

03:43 PM, 11 May, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک فافن کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے موقف سامنے آ گیا۔ فافن نے انتخابی اصلاحات پر عوامی و سیاسی بحث اور مکالمے کی ضرورت پر بھی زور دے دیا۔

فافن کی جانب سے حکومت کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور متناسب نمائندگی کے نظام پر ریفرنڈم کروانے کی تجویزدی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ حکومت الیکٹرانک  ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک مشینوں جیسی  ترمیمات متعارف کروانے میں عجلت کا مظاہرہ نہ کرے۔

مؤقف میں کہا گیا ہے کہ ریفرنڈم کا عمل سیاسی جماعتوں کو ٹیکنالوجی کے استعمال پر اپنا موقف پاکستانی شہریوں کے سامنے رکھنے کا موقع ملے گا۔ ریاستی اور سرکاری اداروں کی انتخابی عمل میں غیرجانبداری  یقینی بنائے جانے والے اقدامات انتہائی  ضروری ہیں۔

مزیدخبریں