پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،11مئی2021

04:33 PM, 11 May, 2021

شازیہ بشیر

عید سے قبل اسرائیل نے فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی، غزہ پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری، بمباری اور کم و بیش 130 حملوں میں لاتعداد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہر طرف خوف کا سماں، لوگ جانیں بچانے کے لیے بے بس، بچوں کی خوف اور ڈر سے چیخیں آسمان کو چھونے لگیں

این سی اوسی کے فیصلہ کے مطابق کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے اوقات کار سامنے آ گئے ہیں

فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک فافن کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے موقف سامنے آ گیا۔ فافن نے انتخابی اصلاحات پر عوامی و سیاسی بحث اور مکالمے کی ضرورت پر بھی زور دے دیا

غیر ملکی سیاحوں کی سیاحتی مقامات کی سیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس حوالے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےعید کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ڈرافٹ رولز سندھ پروہبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ایکٹ 2016 کابینہ میں پیش کیا۔ قانون کے تحت تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا جرم ہے

مزیدخبریں