کورونا ویکسینیشن کا آغازمعمر افراد سے کیوں کیا گیا؟

05:05 PM, 11 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا ویکسینیشن کا عمل بڑی عمر والوں سے کیوں شروع ہوا؟ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ویکسینیشن سے متعلق وضاحت کر دی۔

انھوں نے کہا ہے کہ عمر کے لحاظ سے ویکسینیشن کا عمل دنیا میں محدود ویکسین دستیابی کے باعث شروع کیا۔ ویکسین کی سپلائی اور ویکسینیشن میں ٹھوس کاوشوں سے اضافہ ہو رہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 40 سال سے کم عمر کے افراد میں شرح اموات 1 فیصد سے بھی کم رہی۔41 سے 50 سال کی عمر کے افراد میں شرح اموات 1.8 فیصد رہی۔51 سے 60 میں 3.8فیصد، 61 سے 70 میں 7.2 فیصد شرح اموات رہی۔ 71 سے 80 سال میں 11.1 فیصد اور 80 سے زائد عمر کے افراد میں شرح اموات 15 فیصد رہی۔

اسد عمر نے بتایا کہ ویکسین پہلے ان طبقات کو لگائی گئی جنہیں متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ تھا۔ کورونا کے باعث اموات کی شرح عمر کے ساتھ بڑھتی ہے۔

انھوں نے مزید واضح کیا کہ 7 فیصد پاکستانی 60 سال کے عمر سے زائد ہے۔ 53 فیصد کورونا سے اموات 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ہوئیں۔ 77 فیصد پاکستانی 40 سال کی عمر سے کم ہیں۔ 9 فیصد اموات 40 سال سے کم عمر کے افراد کی ہوئیں۔

مزیدخبریں