آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا عید کے دن دھرنا کا اعلان

05:10 PM, 11 May, 2021

احمد علی

لاہور ( پبلک نیوز) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے عید کے روز دھرنا دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اپیکا ملازمین کا کہنا ہے کہ تین سالوں سے پرامن احتجاج کے باوجود ریلیف نہ ملنے پر عید کےدن احتجاج کیاجائےگا۔ نماز عید بھی سیون کلب کےسامنے ادا کی جائےگی۔ ہمیں ہر بار دھوکا دیاگیا۔ تنخواہوں میں 25 فیصد ضافہ کیاجائے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ملازمین کی گروپ انشورنس رقم ریٹائرمنٹ پر ادا کی جائیں۔ ملازمین کو سیکرٹریٹ کے ملازمین کی طرز پر یوٹیلٹی الاؤنس دیاجائے۔

مزیدخبریں