ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عید الفطر کس دن منائی جائے گی؟ اس حوالے سے سرکاری سطح پر باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے ماہِ شوال 1442 ہجری کے چاند کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ 13 مئی کو سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر پڑھی اور منائی جائے گی۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودیہ میں آج عید کا چاند دیکھنے کے لیے سرکاری کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کمیٹی ارکان اور ماہرین فلکیات نے شرکت کی۔ یہ اجلاس سمیر اور تومیر کے مقامات پر الگ الگ ہوا۔
ملک بھر سے کمیٹی کو چاند نظر آنے کے بارے میں کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد سعودیہ کے مقامی وقت کے مطابق سوا سات بچے چاند کی رویت نہ ہونے کا کمیٹی نے باضابطہ اعلان کیا۔
سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل تیسواں روزہ رکھا جائے گا۔ عید الفطر جمعرات کے دن 13 مئی کو ہوگی۔