پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،12مئی2021
07:30 PM, 11 May, 2021
خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آج عید منائی جائے گی۔ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے تصدیق کر دی ہے۔عید سے قبل اسرائیل نے فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی، غزہ پر 130 حملوں میں لاتعداد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری نے 28 بے گناہ فلسطینیوں کی جان لے لی۔ شہید ہونے والوں میں 10 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے 180 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف الائنس بنانے کی کوششیں تیز، سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزااورجے یوآئی کے راشد محمود سومرومتحرک ہوگئے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مستقبل میں10ملین لوگوں کوروزگاردےگا۔ پاکستان سعودی عرب تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ سعودی عرب روزگارکا بڑا حصہ پاکستانیوں کے لیے رکھےگا۔این سی اوسی کے فیصلہ کے مطابق کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے اوقات کار سامنے آ گئے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق تمام لوگوں تک بلا تعطل ویکسین لگانے کی سہولیات کے لیے صرف عید اور عید کے اگلے دن تعطیل ہوگی۔ رمضان المبارک کے بعد تمام ویکسینیشن سنٹرز صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھلے ہوں گے۔غیر ملکی سیاحوں کی سیاحتی مقامات کی سیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس حوالے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔