مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کرونا وائرس سے متاثر

04:33 AM, 11 May, 2022

احمد علی
دنیا کے امیر ترین انسان بل گیٹس بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے. ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کرد ی ہے. اس بات کی اطلاع بل گٰیٹس نے خود اپنے ایک بیان میں دی. ان کا کہنا تھا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور ان کو ہلکی علامات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ‘میرا کرونا کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے، مجھے ہلکی علامات ہیں، اور میں قرنطینہ میں رہ کر ماہرین کے مشورے پر عمل کر رہا ہوں۔ خیال رہے کہ گیٹس کی عالمی صحت کی خیراتی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے جنوری میں وباؤں سے لڑنے والے ایک پروگرام کو کرونا وائرس کے خلاف 150 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ویکسین لگ چکی ہے اور بوسٹر ڈوز بھی لگوا لی ہے اور مجھے ٹیسٹنگ اور بہترین طبی دیکھ بھال تک رسائی بھی حاصل ہے۔ ان نے مزید لکھا کہ ہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے اور اس بات کو بھی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ہم میں سے کسی کو بھی دوبارہ سے وبائی مرض کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزیدخبریں