لوگ اس دن سے بچیں جب عمران خان دوبارہ پاور میں آئیں گے

11:05 AM, 11 May, 2022

احمد علی
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے شو میں دوران گفتگو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں بیان دیا اور کہا کہ اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فولو نہ کروں ۔ سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کا اپنی اہلیہ صدف کنول کے ساتھ ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے کہ جس میں انہیں عمران خان کی حمایت میں بیان دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فولو نہ کروں ، سادہ سی بات ہے جس میں کوئی دو رائے نہیں ‘۔ شہروز نے کہا کہ’ عمران خان ایک سچے انسان ہیں اور جس طرح وہ کہتے ہیں کہ وہ انشاء اللہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنائیں گے، تو کوئی بھی شخص عمران خان کو فولو کیے بنا نہیں رہ سکتا، اگر آپ میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی بھی انسان عمران خان کو فولو نہ کرے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ عمران خان چونکہ پہلی بار سیاست میں آئے تھے لہٰذا سیاست تو انہوں نے اب سیکھی ہے، لوگ بچیں اس دن سے جب عمران خان دوبارہ پاور میں آئیں گے، اب تو معروف شخصیات بھی تسلیم کرچکی ہیں کہ عمران خان اپوزیشن کیلئے زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں کیوں کہ انہوں نے اب سیاست سیکھی ہے‘۔ یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد فنکار برادری کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں کئی بیانات سامنے آچکے ہیں اس دوران عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے معروف شخصیات کو بھی عمران خان کے حمایتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
مزیدخبریں