منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس خارج ہونے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

11:51 AM, 11 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: منحرف اراکین قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنس خارج ہونے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق معاون خصوصی و پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا 'افسوسناک فیصلہ۔ بازار لگا، لوٹے بکے، بک کر مالک کے کی دوکان پر سج گئے۔ لیکن کہتے ہیں ہم استعمال نہیں ہوئے، کیونکہ استعمال نہیں کیا گیا اس لیے ہمیں لوٹا نہ کہا جائے۔' شہبا ز گل نے مزید لکھا کہ ' ایسا ہی یہ فیصلہ ہے کہ سب کچھ ہوا لیکن ان کو کوئی سزا نہیں۔ یاد رکھیں عوام اسے پسند نہیں کرے گی اوراحتجاج کرے گی۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی نا اہلی کے لیے دائر ریفرنس مسترد کر دیا تھا، الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز کو خارج کیا، الیکشن کمیشن کا متفقہ فیصلہ میں کہنا تھا کہ منحرف ارکان پر 63اے کا اطلاق نہیں ہوا لہذا منحرف اراکین تا حیات نا اہل نہیں ہو سکتے۔ خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منحرف اراکین کی نااہلی کے لئے ریفرنسز 14 اپریل کو الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے۔
مزیدخبریں