وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جی بی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند

02:11 PM, 11 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند کر دیا گیا ہے، خالد خورشید کو نظر بند کرنے کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد نے دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے.
مزیدخبریں