کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ

06:12 PM, 11 May, 2023

احمد علی
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ کے الیکٹرک صارفین پر بجلی گرا دی گئی، نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے لئے بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، کے الیکٹرک کیلئے بجلی مارچ کے مہینے کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف میں کا اطلاق مئی کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔ خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 3 مئی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
مزیدخبریں