عمران خان کی کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت

07:04 PM, 11 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بیان میں کہا کہ ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے ، کارکنان پرامن ہو جائیں ۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں انتشار نہیں چاہتے ، ملک میں صرف الیکشن چاہتے ہیں ، کل وکلاء نے مجھے بتایا انتشار ہورہا ہے ، عدالت میں لوگ انصاف کیلئے آتے ہیں ۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا حکم دیا۔عدالت نے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب ایک شخص کورٹ آف لا میں آتا ہے تو مطلب کورٹ کے سامنے سرنڈر کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ آپ 8 مئی کو کورٹ میں بائیو میٹرک روم میں موجود تھے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کل کیس کی سماعت کرے، ہائی کورٹ جو فیصلہ کرے وہ آپ کو ماننا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاستدان کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کو یقینی بنائے۔
مزیدخبریں