اوکاڑہ:بچوں کوہنی ٹریپ کرکےزیادتی کرنےوالا گینگ سرغنہ گرفتار

11:17 AM, 11 May, 2024

ویب ڈیسک: اوکاڑہ پولیس کی کارروائی،لڑکی بن کربچوں کوبلیک  میل کرکے زیادتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بن کر بچوں کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم سے پولیس کی ابتدائی  تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ تھانہ گوگیرہ پولیس کےدیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے، ملزمان کم عمر لڑکوں  کو لڑکی کے نام سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر پھنساتے تھے، ملزمان فحش تصویریں بنا کر بلیک میل کرتے اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے جعلی فیس بک آئی ڈی اوکاڑہ کے باپ کے نام سے بنا رکھی تھی۔ ملزمان متعدد لڑکوں کو حوس کا شکار بنا چکے تھے۔

ملزمان میں سخاوت سرور۔رمضان سمیت 5 افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےپولیس کی اسپیشل ٹیم کام کر رہی ہے۔جلد گرفتار کر لیں گے۔تفتیش میرٹ پر ہو گی انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں