ویب ڈیسک : ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ پر آٹو گراف دینے کے دوران پانی کی بوتل سے حملہ ہوا ہے۔ بوتل جوکووچ کے سر پر لگی۔ اُنہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری ٹریٹمنٹ کے بعد وہ ہوٹل منتقل ہوگئے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ اٹالین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں فرانس کے کورنٹین موٹیٹ کے خلاف فتح کے بعد سینٹرل کورٹ سے نکلتے ہوئے ایک پرستار کو آٹوگراف دینے کے لیے رکے تھے۔ بوتل لگتے ہی نوواک جوکووچ سر پکڑ کر گر پڑے۔ وہ کئی سیکنڈ تک زمین پر پڑے رہے۔
منتظمین اور متعلقہ عملے کے لوگوں نے لپک کر اُنہیں اٹھایا اور اسپتال پہنچایا۔ منتظمین نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ جوکووچ خیریت سے ہیں، کوئی پریشانی کی بات نہیں۔