پبلک نیوز: (سلیمان اعوان) سینٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ 27 سیٹیں ختم ہونا رحمت کا پہلا قطرہ ہے،اس کے بعد قومی اسمبلی کی نسشتیں ختم ہوں گی،ہم سینٹ میں سب سے بڑی پارٹی ہوں گے،دوسری جانب میاں محمود الرشیدنے کہا کہ 9 مئی کو ایک سال ہو گیا ہے اور لوگ جیلوں میں بند ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر ٹرائل شروع کیا جائے ہمیں انصاف کی پوری توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی پر کب تک سیاست کریں گے،یہ 25 کروڑ لوگوں کا ملک ہے اس کے لاکھوں مسائل ہیں،یہ تقرری ہو گی یانہیں ہو گی اس بات کو چھوڑ دیں،ان عدالتوں کو چلنے دیں،دنیا کا پانچواں بڑا ملک تباہ ہوجائے گا۔
سینٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ 27 سیٹیں ختم ہونا رحمت کا پہلا قطرہ ہے،اس کے بعد قومی اسمبلی کی نسشتیں ختم ہوں گی،ہم سینٹ میں سب سے بڑی پارٹی ہوں گے،نظام عدل کو چلنے دیں اب بہت ہو گیا،وکلا پر تشدد بھی بہت ناانصافی ہے،آپ بار اور بینچ کو آپس میں لڑائیں۔
میاں محمود الرشید کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
میاں محمود الرشیدنے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو عدلیہ نے فیصلہ کیا وہ آئین اور قانون کے مطابق ہے،9 مئی کو ایک سال ہو گیا ہے اور لوگ جیلوں میں بند ہیں،جن پولیس افسران نے یہ جھوٹے مقدمات بنائے انکو تمغات سے نوازا گیا ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر ٹرائل شروع کیا جائے ہمیں انصاف کی پوری توقع ہے،وکلا پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،وکلا کے جائز مطالبات کو فوری ماننا چاہیے۔