ڈنمارک میں انیس سال بعد ناردرن لائٹس نے سماں باندھ دیا

03:48 PM, 11 May, 2024

ویب ڈیسک: ڈنمارک  میں انیس سال بعد ناردرن لائٹس نے خوبصورت جادو جگا دیا۔

ناردرن لائٹس یا ارورہ بوریلیس روشنی کی وہ خوبصورت لہریں ہیں جنہوں نے ہزاروں سال سے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

ناردرن لائٹس صرف رات کے وقت اور عام طور پر زیریں قطبی علاقوں میں نظر آتی ہیں۔ یہ روشنیاں کہیں کم اور کہیں زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

زیر نظر تصاویرڈنمارک  ہیں جہاں انیس سال بعد ناردرن لائٹس نے رنگ باندھ دیا اور لوگ مسحور ہوکر ناردرن لائٹس دیکھنے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے ناردرن لائٹس، قدرت کا شاندار لائٹ شو ہے جسے ارورہ بوریلیس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نظارہ اس وقت ہوتا ہے جب سورج کی سطح پر ہونے والے دھماکے، جنھیں سولر فلیئرز کہتے ہیں، زمین کی فضا میں موجود گیسوں سے ٹکرا کر سرخ، سبز اور جامنی رنگ کے چمکتے ہوئے بینڈ بناتے ہیں۔

’ارورہ بوریلیس‘ کے منفرد ’ لائٹس شو‘ کی تصاویر

مزیدخبریں