ویب ڈیسک:ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اب صارفین ” ایکس“ پر پوری پوری فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈ کاسٹ پوسٹ کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ٹیک ارب پتی نے اعلان کیا کہ ایکس کے سبسکرائب شدہ صارفین اب پلیٹ فارم پر پوری فلمیں پوسٹ کر سکتے ہیں۔
ایلون کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم پر اپنی فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈ کاسٹ پوسٹ کریں اور سبسکرپشنز کو آن کر کے رقم کمائیں۔
ایک صارف ایلون کی ٹوئٹ کے جواب میں تجویز دی کہ ایکس پر فلمیں پوسٹ کرنے دیں اور ایک وقتی فیس وصول کریں۔
صارف نے کہا کہ اس طرح لوگ سبسکرپشن خریدے بغیر فلم دیکھ سکتے ہیں اور ایکس ایک حقیقی مووی پلیٹ فارم بن جائے گا۔
اس دوران ایلون نے اپنے فالوورز کو یہ بھی بتایا کہ ’AI Audiences‘ فیچر جلد آرہا ہے۔