عمران خان کی آدھی فیملی فوج میں ہے: شعیب شاہین

05:05 PM, 11 May, 2024

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا بانی پی ٹی آئی کی آدھی سے زیادہ فیملی فوج میں ہے،ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں پر جعلی دہشتگردی کے پرچے درج کیے گئے۔ کونسے جمہوری ملک میں ایسا ہوتا ہے؟ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اٹھ کر سیاسی بیان دیں گے تو آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے، کسی بھی مہزب معاشرے میں رائے کا اظہار ووٹ کی پرچی ہوتی ہے،بلے کا نشان چھینا گیا، ورکرز کو گرفتار کیا گیا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ہم سب پولنگ اسٹیشنز سے جیت گئے لیکن ہمیں ہرا دیا، ڈی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ 6 سے 7 فیصد ووٹ ملے ہیں، پتا نہیں ڈی جی آئی ایس پی آر حساب کیسے کرتے ہیں.

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو اغواء کیا گیا ان کے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، ہم سے بلّے کا نشان چھین لیا گیا، ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں پر جعلی دہشتگردی کے پرچے درج کیے گئے۔ کونسے جمہوری ملک میں ایسا ہوتا ہے؟ ہمارے چیف جسٹس پاکستان کو نہ یہ نظر آیا ہمارے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں؟ نہ انکو یہ نظر آیا کہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن درست تھے.

ترجمان تحریک انصاف اور بیرسٹر شعیب شاہین کی مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی غلطیوں سے نہ سیکھا تو اگلے چند ہفتوں میں تباہی ہی تباہی ہے۔

مزیدخبریں