آئرلینڈ سے میچ کیوں ہارے؟ بابراعظم نے بتا دیا

06:48 PM, 11 May, 2024

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا ۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 6 اوورز میں ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا، پچ تھوڑی دو رفتار تھی اور اس میں کچھ اچھال تھا۔ اس کے بعد ہم اچھا کھیلے اور 182 رنز بنائے لیکن میرے خیال میں 190 اچھا سکور تھا۔ 

مجھے لگتا ہے کہ ہم اسی وجہ سے ہار گئے۔ بولنگ اور فیلڈنگ میں ہم نے اپنے منصوبوں پر عمل نہیں کیا اور میدان میں کچھ خرابیاں ہوئیں جس کی قیمت ہمیں چکانی پڑی۔

واضح رہے کہ جمعے کا دن پاکستان کرکٹ کے لئے ایک اور شرمناک دن رہا اور آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا، آئرلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ 

اوپنر آنے والے بیلبرائن جارحانہ کھیل پیش کر کے77سکور پر آوٹ ہوئے۔ گریتھ ڈینلے 10اور کیوٹریس کیمفر 15سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

مزیدخبریں