عارف علوی پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین؟ سابق صدر کا وضاحتی بیان

07:28 PM, 11 May, 2024

(ویب ڈیسک) کیا عمران خان سابق صدر عارف علوی کو پارٹی کا نیا چیئرمین بنانے والے ہیں، مختلف قیاس آرائیوں پر عارف علوی کا وضاحتی بیان منظرعام پر آچکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان بیرسٹرگوہر خان کی جگہ عارف علوی کو نیا چیئرمین بنانا چاہتے ہیں ان باتوں میں کتنی صداقت اس حوالےسے سابق صدر عارف علوی نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ایک بیان  میں لکھا کہ ’ غیرضروری قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عمران خان انہیں پارٹی کا چیئرمین بنانا چاہتے ہیں، ملاقات کے دوران نہ اس حوالے سے کوئی تبادلہ خیال ہوا اور نہ  قائد کی جانب سے ایسی کوئی بات کی گئی۔

عارف علوی نے لکھا کہ ’ یہ قیاس آرائیاں ایسی پارٹی میں الجھن پیدا کرتی ہیں جس کی قیادت کو غلط اور غیر منصفانہ طور پر قید کیا گیا ہے لیکن ہزاروں گرفتاریوں، جبر اور تشدد کے باوجود پی ٹی آئی متحرک ہے، چیئرمین بیرسٹر گوہر خان پارٹی کی قیادت بخوبی کررہے ہیں اور پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ وہ غلط اور غیر اہم مسئلے کو واضح انکار کے ساتھ ختم کرتے ہیں، وہ پاکستان کی عوام کے لئےکام کرنا چاہتے ہیں، ایک چوری شدہ مینڈیڈیٹ کے ساتھ، ایک جھوٹا، جذباتی اور غیرمنطقی منظر نامہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے، تفرقا انگیز اور نفرت انگیز بیانیہ پھیلایا جارہا ہے،بحیثیت ہم ایک قوم ہیں اور ہمیں اپنی جدوجہد میں متحد رہنا چاہیے۔ 

مزیدخبریں