(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی صنعتی ایریا روڈ پر ٹریفک حادثہ، کمپنی میں کام کرنے والی دو لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔ حادثہ کے بعد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کےمطابق دونوں لڑکیاں کورنگی صنعتی ایریا روڈ کراس کرنے کی کوشش کررہی تھی،روڈ کراس کرتے وقت تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے دونوں کو کچل ڈالا،ریسکیو اداروں کے رضاکاروں نے دونوں لڑکیوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کا کہناتھا کہ دونوں لڑکیوں کو تیز رفتار مزدا ٹرک نے کچلا ،ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
جاں بحق ثناء اور نفیسہ مہران ٹاؤن کی رہائشی ہیں، ورثاء کا کہناتھا کہ گھر سے ہسپتال جانے کے لئےمحلّے کی دیگر خواتین کے ساتھ نکلی تھی،ثناء ساتویں اور نفیسہ چوتھی جماعت کی طالبعلم تھی۔
ثناء سب بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی،نفیسہ 9 بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر تھی۔