سیمی فائنل کون جیتے گا، پاکستان یا آسٹریلیا؟برائن لارا نے پیشگوئی کردی
06:20 AM, 11 Nov, 2021
دبئی: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کھلاڑی برائن لارا نے پیشگوئی کر دی ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کون سی ٹیم میچ جیتے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں برائن لارا کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بہت ہی باصلاحیت ہیں، میری پیشگوئی ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان ہی جیتے گا۔ https://twitter.com/BrianLara/status/1458617321078067200?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458617321078067200%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269173- برائن لارا کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آسٹریلوی ٹیم کا شمار دنیا کی خطرناک ٹیموں میں ہوتا ہے، وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کی لائن اپ بہت مضبوط ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی بائولنگ اور بیٹنگ میں اس قدر اہم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کہ کہ وہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔ https://twitter.com/BrianLara/status/1458407071771148293?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458407071771148293%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269173- یہ بات ذہن میں رہے کہ ٹی ٹونٹٰ ورلڈ کپ 2021ء کے پہلے سیمی فائنل سے قبل برائن لارا نے پیشگوئی کی تھی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو ہرا دیں گے، اور بالکل ایسا ہی ہوا کیوی ٹیم برطانیہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔