عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے تشکیل جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

10:34 AM, 11 Nov, 2022

احمد علی
پنجاب حکومت نے عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ وزیر آباد کی جے آئی ٹی پر یوٹرن لے لیا ہے، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ طارق رستم چوہان کی جگہ آر پی او ڈی جی خان خرم علی اب چھ رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے۔اب آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی کی سربراہی میں چھ رکنی جے آئی ٹی قائم کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ طارق رستم چوہان جے آئی ٹی کے ممبر مقرر کر دئے گئے ہیں اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹیگیشن برانچ احسان الحق چوہان جے آئی ٹی میں شامل کئے گئے ہیں . نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ڈویژن طارق محبوب کو جے آئی ٹی میں شامل کرلیا گیا ہے ، سی ٹی ڈی سے نصیب اللہ خان جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے ، جے آئی ٹی کا چھٹا ممبر ضرورت کے مطابق شامل کیا جاسکے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کرے گی۔
مزیدخبریں