عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی،آئی جی اسلام آباد ودیگر کو نوٹس جاری

10:27 AM, 11 Nov, 2024

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔

  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب طاہر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔وزارت داخلہ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔

قبل ازیں درخواست گزار نورین نیازی نے موقف اپنایا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات اور ایف آئی آرز کی نقول فراہم کی جائیں ۔

نورین نیازی نے استدعا کی تھی کہ درخواست پر حتمی فیصلے تک معلوم اور نامعلوم مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام آباد ، ایف آئی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

یاد رہے عمران خان کی بہن کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں