ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر کو فون، یوکرین میں جنگ نہ بڑھائیں، امریکی صدر کی وارننگ

10:44 AM, 11 Nov, 2024

ویب ڈیسک: نومنتخب امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کی روسی ہم منصب صدر ولادیمیر پوتن کو  فون کال ۔۔۔یوکرین میں جنگ  بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے ۔ روس کو وارننگ۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نو منتخب صدر نے گفتگو کے دوران روسی صدر کو یورپ میں امریکا کی بھاری فوجی موجودگی کا حوالہ دیا۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں تنازع کے حل کے لیے جلد ہی ایک اور کال کے امکان پر بات چیت کی۔

تاہم، یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ  خبریں "جھوٹی" ہیں۔

کال کے بارے میں  استفسار پر، مسٹر ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے کہا: "ہم صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں کے درمیان نجی کالوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔"

واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دریں اثنا، صدر کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن، جو 20 جنوری کو اقتدار سونپیں گے، مسٹر ٹرمپ اور کانگریس کو خبردار کریں گے کہ وہ یوکرین کو ترک نہ کریں۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ صدر جو بائیڈن کے ساتھ بدھ کو اوول آفس میں ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں