ویب ڈیسک: حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ نےایک اورسنگ میل عبورکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100انڈیکس میں 658پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 93ہزار950پر پہنچ گیا۔
کاروباری دن کے دوران انڈیکس میں مزید تیزی کا رجحان دیکھا گیا جو کہ 94 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا۔
100 انڈیکس نے پہلی بار انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔
بینچ مارک ’کے ایس ہی 100 انڈیکس‘ تقریباً پونے 11 بجے 728 پوائنٹس یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 94 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو جمعہ کو 93 ہزار 292 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مثبت معاشی اعداد و شمار اور توقع سے زیادہ شرح سود میں کٹوتی کی وجہ سے، اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک سیشن کے علاوہ دیگر سیشنز میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری رہا، اور یہ بالآخر پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس سے زائد کی سطح پر بند ہوا۔