ڈاکو شاہدلنڈکو کس نے مارا،اہم تفصیلات سامنےآگئیں

11:42 AM, 11 Nov, 2024

ویب ڈیسک: صادق آباد ڈی پی او رحیم یار خان اور راجن پور کی مشترکہ کارروائی، پولیس نے شاہد لنڈ کو اسکے اپنے ساتھی سے ہی مروایا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے ڈاکو شاہد لنڈ کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی تھی،شاہد لونڈ یو ٹیوبر بھی تھااور وی لاگ بھی بناتا تھا،شاہد لنڈ کو مارنے کے بعد ساتھی عمر لنڈ پولیس کے پاس آیااور اقرار کیا۔

آئی جی پنجاب نے کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف اہم ترین کامیابی پر رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ کچہ ایریا سے دہشت گردوں،ڈاکوؤں،شر پسند عناصر کاخاتمہ مشن ہے۔

ترجمان پولیس  کا کہنا ہےکہ ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت،دہشت گردی،اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں،قتل،ڈکیتی جیسے 28 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔رحیم یار خان اور راجن پور پولیس گزشتہ 02 ماہ سے اس آپریشن کی تکمیل لئے کام کر رہی تھی، پولیس نے باقاعدہ منصوبہ بندی،موثر حکمت عملی کے تحت اپنا ٹارگٹ حاصل کیا۔

شاہد لُنڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 2 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے، جو پولیس کی پریشانی کا باعث بھی تھے۔شاہد نے دیہی طرزِ زندگی کو اجاگر کرنے کے لیے ٹک ٹاک، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر اپنے پیغامات سے ہزاروں لوگوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، جن میں وہ ہاتھ میں بندوق تھامے نظر آتے تھے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دریائی علاقوں میں کامیاب آپریشن پر رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کو سراہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’کچے کے علاقے سے دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور شرپسندوں کو ختم کرنا پولیس کا مشن ہے۔‘

مزیدخبریں