ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے حافظ ذیشان رشید کو سینٹرل پنجاب کا سیکرٹری انفارمیشن مقرر کر دیا۔ جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ ذیشان رشید لاہور کے جنرل سیکرٹری بھی رہے۔ حافظ ذیشان رشید 13 سال شعبہ صحافت سے وابستہ رہے۔
حافظ ذیشان رشید نے 2007 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پی پی 149 سے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں۔