بھول بھلیاں 3 اور سنگھم اگین 300 کروڑ کلب میں شامل، سخت مقابلہ جاری

03:08 PM, 11 Nov, 2024

ویب ڈیسک: بھول بھلیاں 3 نے دنیا بھر میں 315.40 کروڑ کمائے ہیں بیرون ملک اس فلم نے  76 کروڑ  سے زیادہ کی کمائی کی ہے  جبکہ سنگھم اگین دس دنوں میں 312.80 کروڑ کے عالمی مجموعہ کے ساتھ بالکل پیچھے ہے۔

بھول بھلیاں 3 نے اتوار کو ہندوستان میں 16.50 کروڑ کا نیٹ منافع کمایا، جس سے اس کی  199.50 کروڑ تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ اجے دیوگن کی سنگھم اگین اور کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 یکم نومبر کو سینما گھروں میں ایک ساتھ ریلیز ہوئیں۔ دونوں فلموں نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا تھا اور اب دوسرے ہفتے کے آخر میں 200 کروڑ سے چند قدم دور ہیں۔

 پہلے ویک اینڈ پر سنگھم اگین نے 121 کروڑ روپے جبکہ بھول بھلیاں 3 نے 104 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

سنگھم اگین کے 8 دنوں کا کل باکس آفس کلیکشن، 181 کروڑ روپے ہے۔ فلم نے 9ویں دن باکس آفس پر 11.2 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے، اس کے ساتھ ہی فلم کا دوسرے ویک اینڈ میں کلیکشن 192.5 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ 9 ویں دن، فلم نے مارننگ شو میں 13.12 فیصد اور نائٹ شو میں 46.88 فیصد ریکارڈ کمائی کی ہے۔ سنگھم اگین نے 43.5 کروڑ کے ساتھ باکس آفس کا آغاز کیا، جس نے سنی دیول کی گدر 2 کے اوپننگ کلیکشن (40 کروڑ) کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ اجے دیوگن کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپنر رہی۔

کارتک آریان، ودیا بالن اور مادھوری دکشت کے  جلوؤں پر مشتمل فلم بھول بھلیاں 3 بھی کمائی میں پیچھے نہیں ہے۔ ملٹی اسٹارر سنگھم اگین سے باکس آفس پر ٹکرانے کے بعد، بھول بھلیاں3 نے بہت زیادہ کمائی کی ہے۔

 فلم نے 9ویں دن تقریباً 15.50 کروڑ روپے کمائے، اس کے دوسرے ہفتے کے آخر میں کلیکشن 183 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ 

اجے دیوگن کی سنگھم اگین اور کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 اپنے اپنے لیول پر زبردست کمائی کر رہی ہیں۔ 

سنگھم اگین کو روہت شیٹی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں ہیں۔ 

اس میں اکشے کمار، رنویر سنگھ، ارجن کپور، ٹائیگر شراف، کرینہ کپور خان، دیپیکا پڈوکون، جیکی شیروف اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بھول بھلیاں 3 میں کارتک کے ساتھ ودیا بالن، مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری اہم کرداروں میں ہیں۔

 دونوں فلمیں دیوالی کے موقع پر یکم نومبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئیں۔ اس ہفتے کوئی نئی ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے دونوں فلمیں کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرسکتی ہیں۔

مزیدخبریں