شیگیرو اشیبا دوبارہ جاپان کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

05:10 PM, 11 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )   جاپان کے ایوانِ نمائندگان میں وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے رن آف ووٹ میں جاپانی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر شیگیرو اشیبا  نے کامیابی حاصل کی اور وہ دوبارہ جاپان کے وزیرِ اعظم منتخب ہو گئے۔

جاپان کے پارلیمنٹ کے ایوان میں ایک اہم سیاسی پیشرفت ہوئی ہے ،شیگیرو اشیبا کو دوبارہ جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے، جاپان کے 465 رکنی ایوان میں ہونے والی ووٹنگ میں شیگیرو اشیباکو 221 ووٹ ملے ہیں ۔

یاد رہے کہ شیگیرو ااشیبااس سے قبل بھی جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر کام کر چکے ہیں اور ان کی قیادت میں جاپان نے عالمی سطح پر مختلف معاہدوں اور اقتصادی اقدامات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

  جاپان کی تاریخ میں یہ پانچواں موقع ہے جب ایوانِ نمائندگان میں وزیرِ اعظم کی نامزدگی رن آف ووٹ مرحلے تک پہنچی ہے۔ 1994 میں وزیر اعظم کے لیے ایوان نمائندگان کے انتخاب میں آخری بار رن آف ووٹ ہوا تھا۔

مزیدخبریں