پولیس کی کچہ کے ڈاکوؤں کیخلاف ایک اور بڑی کامیابی، اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک

09:51 PM, 11 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  پنجاب پولیس رحیم یار خان  نے   کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہناہے کہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن  کیا۔جس میں  اندھڑ گینگ کا سرگرم رکن خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا،  ہلاک ڈاکو کی شناخت مختار عرف ودھایا شیخ کے نام سے ہوئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ  ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے کلاشنکوف، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمدکی گئی ہیں۔ہلاک ڈاکو پولیس کو مطلوب ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کا مرکزی ملزم نکلا، ہلاک ڈاکو ڈکیتی، پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اندھڑ گینگ کا مرکزی کارندہ تھا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ   آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سندھ سے متصل بستی سعید عباسی کے عقب موضع داعوالہ میں کیا گیا،  پولیس کو بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز، نائٹ ویژن گاگلز اور بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی۔

ترجمان نے بتایا  کہ   ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی کاروائی، مسلح ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،  پولیس   کی  بھرپور جوابی کارروائی میں خطرناک ڈاکو مختار شیخ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ساتھی ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیتوں میں فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ  پولیس  نے علاقے کا گھیراؤ کر کے  سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ  پولیس کچہ سے دہشت گردوں، ڈاکووں،  شر پسند عناصر کے مستقل خاتمہ کے مشن پر گامزن ہے۔

مزیدخبریں