ویب ڈیسک:(محمدساجد) سوشل میڈیا پر شادی کے مواقع پر پیش آنے والے واقعات کی متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ان میں سرفہرست تقریباً بھارت ہے کیونکہ منظرعام پر آنے والی ںاخوشگوار واقعات کی ویڈیوز بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں شادیاں ڈانس اور تفریحی پروگرام کے بغیر بے مزہ تصور کی جاتی ہیں، اس لئے اکثر شادیوں پر ایسی لطف اندوز سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ دیکھنے والے تعریف کئے بغیر رہ نہیں سکتے جبکہ کچھ ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہیں جن میں دولہا یا دلہن یا ان کے اہلخانہ جہیز کی وجہ سے بحث و تکرار کرتے ہیں، مگر منظرعام پر آنے والی یہ ویڈیو کچھ اور ہی مناظر پیش کررہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اپنی سہیلیوں کے درمیان بیٹھ ہوئی ہے اتنے میں ایک لڑکا پا س آکر اُس کو موبائل نمبر دیتا ہے جس کو دلہن اپنے پاس رکھ لیتی ہے، اس سارے منظر کو ذرا فاصلے پر کھڑا دولہا دیکھ رہا تھا وہ فوراً لڑکے پاس آیا اور اپنی دلہن کی طرف کرکے اشارہ کرکےسختی سے پوچھتا ’کیا تم اس کو نمبر دو گے‘، دلہے کے باقی دوستوں بھی جمع ہوجاتے ہیں اور اُس کی درگت بنا ڈالتے ہیں، خوف کے مارے دلہن اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑی ہوجاتی ہے۔