زرعی ترمیم بل ایکٹ 2024، زیادہ آمدن والے اشخاص پر سپر ٹیکس لاگو

11:02 PM, 11 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانے والا پنجاب زرعی ترمیم بل ایکٹ 2024،نئی شک (D) کے تحت زرعی ترمیمی بل میں زرعی کے ساتھ لائیو سٹاک پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق نئی شک 3AB کے تحت زیادہ آمدن والے اشخاص پر سپر ٹیکس لاگو کیا جائے،ترمیمی بل کے ذریعے زرعی زمین پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے گی،زرعی زمین کے ساتھ لائیو سٹاک سے کمائے جانے والی آمدن پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے گا،لائیو سٹاک پر ٹیکس بھی زرعی ٹیکس میں شمار کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لائیو سٹاک کا تصور پنجاب لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014 کے مطابق ہو گا،سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت زرعی ٹیکس نا دہندہ کو ٹیکس رقم کا 0.1 فیصد ہر اضافی دن کا جرمانہ عائد ہو گا، سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت 12 لاکھ سے کم زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ کو 10 ہزار جرمانہ ہو گا، سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت چار کروڑ سے کم زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ کو 25 ہزار جرمانہ ہو گا۔

سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت چار کروڑ سے زیادہ زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ کو 50 ہزار جرمانہ ہو گا،بل پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد 2 ماہ کے لئے سٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا،سٹینڈنگ کمیٹی ممبران مسودہ میں مزید تجاویز پیش کریں گے۔

بعد ازاں مسودہ حکومت کو بھجوایا جائے گا،حکومت ممبران کی تجاویز منظور و نا منظور کرنے کا حق رکھتی ہے،بعد ازاں مسودہ ایوان میں منظور ہونے کے لئے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے پہلی مرتبہ پنجاب میں زراعت سے بھاری آمدن حاصل کرنے والے بڑے زمینداروں پر سپر ٹیکس لگانے اور لائیو اسٹاک سے ہونے والی آمدن کو زرعی ٹیکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں