ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی آڈیو کال پبلک ہوگئی

12:16 PM, 11 Oct, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) گریٹر اقبال پارک واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ گریٹر اقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی بات چیت پبلک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریمبو کا عائشہ اکرم کی جانب سے فی ملزم پانچ، پانچ لاکھ روپے بٹورنے کا دعویٰ درست ثابت ہو گیا۔ عائشہ اکرم نے ریمبو کو فی ملزم پانچ لاکھ روپے لینے کا کہا۔ ریمبو نے عائشہ اکرم سے پوچھا کہ فی ملزم کتنی رقم لی جائے؟ عائشہ اکرم نے فی ملزم پانچ لاکھ روپے لینے کا کہا؟ ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی اس کے موبائل سے برآمد ہوگئی۔ آڈیو میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ میں تیری ساری تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر دوں گا۔ نا کھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے، مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔ عائشہ اکرم نےجواب دیا کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو۔ ریمبو نے کہا داتادربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے پولیس ذرائع کے مطابق تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کروائی جا رہی ہیں۔
مزیدخبریں