بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

01:17 PM, 11 Oct, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ماموں اور آصف زرداری نانا بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری زرداری نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کیپشن دیا ہے کہ میں آج ماموں بن گیا۔ بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر ٹویٹ سے کیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی.
مزیدخبریں