بہاولنگر: ڈکیتی، فائرنگ ایس ایچ او شدید زخمی
04:34 PM, 11 Oct, 2021
بہاولنگر ( پبلک نیوز) نواحی علاقہ چک مدرسہ میں معروف بیکری پر ڈاکوؤں کا دھاوا۔ ڈکیتی فائرنگ ایس ایچ او شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے اور اسی دوران ایس ایچ او تھانہ مدرسہ ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ایچ او پولیس ٹیم کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او تھانہ مدرسہ نذر حسین نذر شدید زخمی ہوگئے۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے بھاگ نکلے۔ پولیس کی جوابی کاروائی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔ شدید زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔