سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
06:26 AM, 11 Oct, 2022
تین ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے میچ میں باؤنڈریز کی تعداد کم رہی پورے میچ میں ٹیم نے ایک چھکا نہیں لگایا البتہ 15 چوکے لگائے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 21، شان مسعود 14، رضوان 16، شاداب 8 اور حیدر علی نے 8 رنز بنائے۔ پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے 27 رنز بنائے وسیم جونیئر نے 1 رن بنایا اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ پاک ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا۔ نیوزی لینڈ کے مچیل سینٹنر، ٹم سودھی، اور مائیکل بریس ویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایش سوڈھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیون کونوے اور فن ایلن نے اننگز کا آغاز کیا اور117 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 117 رنز پر گری شاداب خان نے فن ایلن کو 62 رنز پر آؤٹ کیا نیوزی لینڈ نے 23 گیندوں قبل ہدف حاصل کیا، ڈیون کونوے 49 اور کین ولیمسن نے 9 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آج 2 تبدیلیاں کی تھیں،بلیئرٹکنر اور مچل سینٹنر کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ قومی ٹیم کے شاداب خان ہی صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں نےسہ فریقی سیریز میں آج اپنا تیسرا میچ کھیلا ہے. قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کوشکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کو ہرایا تھا . نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔