نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آجائیں گے،راناتنویرحسین

08:34 AM, 11 Oct, 2022

احمد علی
لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔ ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں،کوئی مائی کا لال اسلام آباد پرچڑھائی کرکے دکھائے۔کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں پر گورنر راج بھی لگایا جاسکتا ہے۔ (ن) لیگ کے قائد کی وطن واپسی پر انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے جب کہ ہم پنجاب میں بھی آئینی طریقے سے تبدیلی لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلیے اقدامات کر رہی ہے، مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی ذمے داری ہے۔
مزیدخبریں