'اب کال کا اعلان زیادہ دور نہیں، کارکن تیار رہیں'
01:14 PM, 11 Oct, 2022
ننکانہ صاحب: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اب کال کا اعلان زیادہ دور نہیں، کارکن تیار رہیں۔ ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت گرائی گئی۔ ہماری حکومت اس لئے گرائی گئی کیونکہ ہم ان چوروں کو این آر او دینا نہیں چاہتے تھے۔ہماری حکومت گرائی گئی کیونکہ ہم غلامی کیلئے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ سائفر سامنے لانے پر حکومت کا شکریہ، اس نے سائفر کو دوبارہ اٹھا لیا۔ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے لیکن کمیشن آپ نہیں بنائیں گے کیونکہ آپ خود اس کا حصہ تھے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے کہا کہ ہم بے قصور ہیں، کہا گیا کہ ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہوا، نواز شریف پیسہ چوری کر کے باہر لے گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اب کال کا اعلان زیادہ دور نہیں ہے، کارکن تیار رہیں۔