انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے کی کمی

06:08 PM, 11 Oct, 2023

احمد علی
کراچی : انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ تگڑا ہو گیا، مسلسل 25 سیشنز کے دوران ڈالر کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر بند ہوا تھا۔
مزیدخبریں