سہیل ناصر ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

08:07 PM, 11 Oct, 2023

احمد علی
اسلام آباد: سہیل ناصر ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات ہوگئے۔وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سہیل ناصر ڈپٹی چیئرمین نیب جبکہ سید احتشام قادر شاہ پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات ہوگئے ہیں ۔ وزارت قانون نے کابینہ کی منظوری کے بعد ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل ناصر کو تین سال کے لئیے ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کیا گیا، سید احتشام قادر شاہ کو تین سال کے لئیے پراسیکوٹر جنرل نیب تعینات کیا گیا۔
مزیدخبریں