داسو ہائیڈرل پاورپراجیکٹ حملے کے 2 ماسٹر مائنڈ فرار کی کوشش میں ہلاک

09:10 AM, 11 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب میں داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ دو دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پانچ دہشتگردوں کی منتقلی کےدوران حملہ ہوا۔دہشتگردوں کوتھریٹ الرٹ پرساہیوال جیل سےمنتقل کیا جارہا تھا۔

نامعلوم دہشتگردوں نےساتھیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی۔ دہشتگرد محمدحسین اور ایاز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارےگئے۔

گرفتار تین دہشتگرد الگ جیل وین میں ہونے کی وجہ سےمحفوظ رہے۔ فائرنگ کاواقعہ ساہیوال سمندری روڈکےقریب پیش آیا۔ داسوحملے میں ملوث دہشتگردوں کوعدالت سزائے موت سنا چکی تھی۔

14جولائی 2021 کو داسو حملے میں نو چائنیز سمیت تیرہ افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں