فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سیل کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

10:20 AM, 11 Oct, 2024

ویب ڈیسک: فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سیل کرنے کا اقدام چیلنج کردیا۔ جسٹس شکیل ریاض نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر فرنچائز پر چھاپہ مارا۔ پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فرنچائز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں