فیصل آباد:ماں کے سامنےبیٹوں پرفائرنگ کرنےوالاپُراسرارطورپرہلاک

11:29 AM, 11 Oct, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں ماں کے سامنے2 بیٹوں پرفائرنگ  کر کے قتل کرنے والا ملزم عثمان پُراسرارطورپرہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آبادمیں قتل ہونے والے طالب علم رضوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ ہسپتال روڈ نئی غلہ منڈی میں ادا کی گئی۔

گزشتہ روز 2 طالب علم بھائیوں کو ملزم عثمان اور اس کے ساتھی نے سرعام گولیاں مار دی تھیں،16 سالہ رضوان موقع پر قتل جبکہ اس کا 15 سالہ بھائی داںش شدید زخمی ہو گیا تھا۔

قبل ازیں فیصل آباد  کے علاقے ڈجکوٹ میں فائرنگ سےایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کے کا واقعہ، فائرنگ کرنے والے ملزم کی لاش بھی  برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم عثمان کو بھی فائرنگ کر کے مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

ملزم عثمان کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ روز ملزم عثمان نے فائرنگ کر کے 17 سالہ رضون کو قتل اور 15 سالہ دانش کو زخمی کیا تھا۔

پولیس  کا کہنا ہےکہ ملزم عثمان فائرنگ کے واقعے بعد فرار تھا،واقعے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ ڈجکوٹ میں 2 طالب علم  بھائیوں پر فائرنگ کرنے کا واقعہ،تھانہ ڈجکوٹ میں ایک نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

مقدمہ  کے متن کے مطابق عثمان نے فائرنگ کر کے کالج طالب علم رضون کو قتل اور اس کے بھائی دانش کو زخمی کیا تھا۔ ملزم نے دونوں بھائیوں کو الگ الگ جگہ پر فائرنگ کی تھی، ملزم عثمان نے دوستی ختم کرنے پر دونوں بھائیوں پر فائرنگ کی۔

مزیدخبریں