کیٹ مڈلٹن کا کیموتھراپی کے بعد پہلا سرپرائز ورٹ کہاں کا تھا؟ 

02:19 PM, 11 Oct, 2024

ویب ڈیسک: برطانیہ کی شہزادی  کیتھرین میڈلٹن  نے  کیمو تھراپی مکمل کرنے کے بعد پہلا سرپرائز وزٹ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادی کیتھرین نے پرنس ولیم کے ہمراہ ساؤتھ پورٹ میں چاقو کے حملے میں ہلاک بچیوں کی فیملیز سے ملاقات کی جب کہ سرپرائز وزٹ کے دوران شاہی جوڑا واردات کے موقع پر مدد کرنے والے افراد سے بھی ملا۔

کینسنگٹن پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ رواں برس فروری میں شہزادی کیتھرین میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ایک یادگاری تقریب سے شہزادہ ولیم کی اچانک غیر حاضری کی وجہ بھی شہزادی کیتھرین میں کینسر کی تشخیص ہی بنی تھی۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہونے والے حملے میں 3  بچیوں کو قتل کردیا گیا تھا، اس حملے میں 8  بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ واردات کے بعد کئی شہروں میں ہنگامے بھی پھوٹ پڑے تھے۔

مزیدخبریں