نظر ثانی درخواست کیس:قاضی صاحب جاتےجاتےغیر قانونی کام کررہےہیں،شعیب شاہین

02:19 PM, 11 Oct, 2024

ویب ڈیسک: شعیب شاہین نے  کہا کہ اب نظر ثانی درخواست پر سماعت کرنا ناانصافی ہے، قاضی صاحب جاتے جاتے غیر قانونی کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن پہلے سے پارٹی بنا ہوا ہے،8 فروری کو سب سے بڑا فراڈ  الیکشن ہوا،مخصوص نشستوں پر فل کورٹ کا فیصلہ آنے کے باوجود الیکشن کمیشن انکاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو  کرتےہوئے کہا کہ آج جو نظر ثانی درخواست جس پر سماعت ہورہی ہے،حامد خان کی جانب سے التوا کی درخواست جمع ہے،اب نظر ثانی درخواست پر سماعت کرنا ناانصافی ہے، قاضی صاحب جاتے جاتے غیر قانونی کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کا کام ہے صاف و شفاف الیکشن کرنا انہوں نے کیا کیا ؟اس فیصلے کے ذریعے سب سے بڑی پارٹی سے بلے کا نشان چھینا گیا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے،عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کیا گیا، الیکشن کمیشن پہلے سے پارٹی بنا ہوا ہے،8 فروری کو سب سے بڑا فراڈ  الیکشن ہوا،آر آوز کو لگا کر الیکشن کو مزید متنازع بنا دیا گیا،مخصوص نشستوں پر فل کورٹ کا فیصلہ آنے کے باوجود الیکشن کمیشن انکاری ہے۔

مزیدخبریں