ڈاکٹر ذاکر نائیک 14 اکتوبر کو نواز شریف سے ملاقات کریں گے

02:50 PM, 11 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لیگی پارٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 14 اکتوبر کو نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی 14 اکتوبر کو جاتی امراء آمد متوقع ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ 

یاد رہے کہ ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں حکومت کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں۔ 

وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کا اعلان چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر میں اور شیخ فارق نائیک دورہ پاکستان کریں گے۔

ویب سائٹ پر آفیشل اکاونٹ سے جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں